کلرسیداں(نامہ نگار)9 محرم الحرام کے موقع پر چار قصبات چوآخالصہ،پیر گراٹہ سیداں،سکوٹ اور دھمالی سے برآمد ہونے والے جلوس علم مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے اپنی اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئے دن کو چوآخالصہ میں دو مقامات سے جلوس علم نکالے گئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوئے۔آج بروز بدھ یوم عاشور کے موقع پر چوآخالصہ،تریل اور پیر گراٹہ سے جلوس علم و شبیہ ذوالجناح برآمد ہوں گی یوم عاشور کا مرکزی جلوس چوآخالصہ میں ہو گا جہاں دن گیارہ بجے حاجی محمد صادق کے گھر سے جلوس علم برامد ہو گا جس کے بعد شرکا جلوس نوحہ خوانی کرتے ہوئے حویلی سید آصف علی شاہ پہنچیں گے جہاں سے جلوس علم و شبیہ ذوالجناح برآمد ہو گی جس کے بعد شرکا ماتم زنی کرتے ہوئے حیدری چوک پہنچیں گے جہاں علمائے کرام و ذاکرین خطاب کریں گے جس کے بعد ماتمی دستے زنجیر زنی کرتے ہوئے مین بازار،بنک چوک،سکول روڈ سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچیں گے جہاں مجلس شام غریباں کے بعد پروگرام اختتام پزیر ہو گا۔تریل میں آج دن دس بجے عابد حسین کے گھر سے جلوس نکلے گا جو قصر فاطمہ میں اختتام پزیر ہو گا اسی طرح پیر گراٹہ سیداں میں سید ابرار حسین کے گھر سے جلوس برآمد ہو گا جو قصر بنی ہاشم میں اختتام پزیر ہو گا جبکہ گیارہ محرم کو دن دس بجے کلرسیداں میں بھی جلوس نکالا جائے گا۔
چوآخالصہ،تریل اور پیر گراٹہ سے جلوس علم و شبیہ ذوالجناح برآمد ہوں گی
Jul 17, 2024