دولتالہ سکھو+بیول (نامہ نگاران)ایم این اے و ڈسڑکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی کے چیئرمین قمرالسلام راجہ کی دھمیال ہاؤس بیول آمد، چیرمین او پی ایل و النور فوڈز یوکے سفیر امن برطانیہ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت رہنما مسلم لیگ ن اشتیاق چوہدری سے انکے بڑے بھائی الحاج چوہدری نذر حسین کے انتقال پر تعزیت کی انہوں نے اظہار افسوس و ہمدردی کیا اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے نجینئر قمرالاسلام راجہ نے کہا کہ موجودہ ملکی افراتفری صورتحال پر انکا کہنا تھا کہ ملک انتہائی مخدوش صورتحال سے اندارونی و بیرونی طور کا شکار ہے مسلم لیگ ن نے سیاست نہیں ریاست بچائی ہے پی ڈی ایم کی حکومت لینے سے لے کر آج تک ہم ملکی دفاع مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہیں دنیا پر یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ سی پیک منصوبہ ہو یا کوئی اور ملکی معاشی و دفاعی مضبوطی کا منصوبہ اس پر بیرونی مداخلت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہ گئی ہے وہ سی پیک کو روکنے یا رول بیگ کرنے کے لئے دوہزار چودہ کا دھرنا ہویا ملکی اداروں پر نو مئی کا حملہ ہو سب کچھ ظاہر ہو چکا ہے ہماری پارٹی نے دو ہزار چودہ سے اٹھارہ تک اپنی حکومت کی قربانی دی اور دوہزار بائیس میں ملک ڈی فالٹ ہونے کے قریب تھا جب ہماری قیادت نے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کی پالیسی اپناتے ہوئے حکومت لی اور اپنا سیاسی نقصان کر کے ریاست کو بچایا اور اب بھی اس پر عمل پیرا ہیں انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے کہا کہ وہ خود ایک مڈل کلاس گھر سے تعلق رکھتے ہیں انہیں احساس ہے کہ پاکستان کے لوگ کس مشکل دور سے گزر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ان مشکل حالات سے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کریں اور اس کو اندورنی اور بیرونی سازشوں سے نکال کر تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کریں اور انشااللہ کریں گئے وقت آ گیا ہے کہ ریاست کو اور ملک کو نقصان بہنچانے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے پاکستان سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں۔