پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ گیدڑ بھبکی سے زیادہ کچھ نہیں،طاہر صادق

فتح جنگ(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی و سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ گیدڑ بھبکی سے زیادہ کچھ بھی نہیں حکومت اپنا یہ شوق بھی پورا کر لے عدالت عظمی کے فیصلے سے حکمران اتحاد بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور انہیں اپنے پاؤں سے زمین کھسکتی نظر آ رہی ہے حکومت کی نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام آ ئیے روز پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کی صورت میں بھگت رہی ہے پی ٹی آئی کی ایک نہتی خاتون کارکن صنم جاوید کی 14ویں مرتبہ گرفتاری پی ڈی ایم کی حکومت کے ماتھے پر ہمیشہ کیلئے کلنک کا داغ چھوڑ گئی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے،خواتین کے حقوق کی چمپئن مسلم لیگ(ن)اور پی پی پی کی مشترکہ حکومت کے دور میں تحریک انصاف کی خواتین کے ساتھ ہونے والا غیر شرعی،غیر جمہوری،غیر اخلاقی اور ہر قسم کی حدود و قیود کو پھلانگ کر کیا جانے والا ناروا سلوک ان حکومتوں کے اصل چہرے بے نقاب کر رہا ہے،عوام مسلم لیگ(ن)اور پی پی پی کے لیڈروں سے نفرت کرنے لگے ہیں جس کا ثبوت 8فروری کے عام انتخابات ہیں،فارم 47زدہ جعلی حکومت بوکھلا چکی ہے،ایک کے بعد ایک غلطی کر رہی ہے،عوام کے 8فروری کو لگائے گئے زناٹے دار تھپڑ کی تپش کم نہیں ہو رہی تھی کہ اب سپریم کورٹ آ ف پاکستان سے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ سن کر حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر نہ جانے کیا کیا اوچھی حرکتیں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں ، ضلع اٹک کے غیور عوام کی پرخلوص دعاؤں سے میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن