معرکہ کربلا ظالموں اور ظلم کے خلاف فیصلہ کن جنگ تھی، میاں محمد جنید

Jul 17, 2024

سنجوال کینٹ (نامہ نگار)معرکہ کربلا ظالموں اور ظلم کے خلاف فیصلہ کن جنگ تھی ،امام عالی مقامؓنے ظالموں کے خلاف زبانی جمع خرچ کی بجائے عدیم المثال قربانی پیش کر کے انسانیت کو حق پر ڈٹ جانے کا سبق دیا۔ کربلا عظمت اہل بیت کا ناقابلِ فراموش باب ہے۔ ہم شہدائے کربلا کی عظمتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار پی پی 03 و امیر جماعت اسلامی تحصیل اٹک میاں محمد جنید نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کے منتخب طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاہ ازیں مرزا میں سلیم اختر نائب قیم جماعت اسلامی تحصیل اٹک کے گھر میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  شہدائے کربلا کا صبر و رضا اور استقامت انسانیت کے لیے روشنی کا مینار ہے۔

مزیدخبریں