اسلام آباد (خبرنگار)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے یوم عاشور کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ظلم وبربریت پر مبنی باطل نظام کے خلاف حق اور سچائی کا علم بلند کرنا ہی کربلا کا منشور ہے، نواسہ رسول نے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں حق کی خاطر اپنا سر کٹوایا اور اسلام کو حیات نو بخشی اور اسلامی اقدار سے منحرف حاکم کو تاقیامت رسوا و ملیا میٹ کر دیا، عہد کریں کہ ہم بھی اسی راہ پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں گے، 10 محرم الحرام کے دن حضرت امام حسین نے ایک ظالم و فاسق حاکم کی بیعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے دین کی سربلندی اور حق و صداقت کی خاطر اہلِ بیت اور اپنے دیگر باوفا جانثاروں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش فرمائی انہوں نے کہا کہ یومِ عاشورہ سید الشہدا ء اور خانوادہ رسول اکرم کی عظیم قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور اس میں ہمارے لیے پیغام ہے کہ ظلم وجبر پر مبنی باطل نظام کے خلاف حق اور سچائی کا علم بلند کرنا چاہیے، امتِ مسلمہ کو حق و صداقت اور دین کی بقا اور فروغ کیلئے ڈٹ جانا چاہیے
ظلم پر مبنی باطل نظام کیخلاف حق کا علم بلند کرنا کربلا کا منشور ہے، شبیر میثمی
Jul 17, 2024