ریٹائرڈ ججوں کی دوبارہ تعیناتی سے مرضی کے فیصلے آئیں گے، فواد چوہدری  

Jul 17, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کے خلاف عوام اور وکلا سے احتجاج کی اپیل کردی، انہوں نے الزام لگایا کہ ریٹائرڈ ججوں کی دوبارہ تعیناتی سے مرضی کے فیصلے آئیں گے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ جو ججز ریٹائرڈ ہوچکے ہیں، ان کی سیاسی وابستگیاں ہیں، ایک صاحب تو سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں، ان کو اٹھاکر دوبارہ لگادیا جائے گا، ریٹائرڈ ججوں کی دوبارہ تعیناتی سے مرضی کے فیصلے آئیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شہری ، ہر وکیل کی خصوصی طور پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف کھڑے ہوں، کیوں کہ اگر یہ ہوجاتا ہے تو پھر ہمارے انسانی حقوق بھی ختم ہیں، ہماری سیاسی حقوق بھی ختم ہیں، پھر چاہے جو مرضی کرتا پھرے، مرضی کے فیصلے دیے جائیں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ججز جو آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ ججز جو پاکستان میں دستور کی بالادستی کے لیے خطرات کا سامنا کررہے ہیں، ان سب کو عملی طور پر پھر فارغ کردیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خصوصاً اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور لاہور کے علاقوں سے وکلا نے اس جدوجہد کو لیڈ کرنا ہے، باقی سارا پاکستان ان کے ساتھ ہوگا۔

مزیدخبریں