اسلام آباد(خبرنگار)شہنشاہ غزل مہدی حسن خاں کی برسی 18 جولائی کو منائی جائے گی۔ انہوں نے 25 ہزار سے زائد فلمی و غیر فلمی گیت اور غزلیں گا کر برصغیر پاک وہند میں لوگوں کے دلوں میں یوں جگہ بنائی کہ ان کا گایا ہر گیت امر ہوگیاگائیکی کے شہنشاہ مہدی حسن نے اٹھارہ جولائی 1927 کوبھارتی ریاست راجستھان میں کلاسیکی موسیقی سے جڑے گھرانے میں آنکھ کھولی۔ مہدی حسن نے 1935 میں 8 سال کی عمر میں ایک پروگرام کے ذریعے گلوکاری کا آغاز کیا اور تقسیم ہند کے بعد پاکستان چلے آئے جہاں 1957 میں انہیں کراچی سے ریڈیو پاکستان میں اپنی فنکارانہ صلاحتیں دکھانے کا موقع ملا۔انہیں 1962 میں ریلیز ہونے والی فلم فرنگی میں گائی گئی غزل گلوں میں رنگ بھرے سے شہرت ملی۔ اس کے بعد انھوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ان کے گائے ہوئے گیت زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں کو سن کر ہندوستانی گلوکار لتا منگیشکر نے کہا تھا کہ مہدی حسن کے گلے میں بھگوان بولتے ہیں۔مہدی حسن نے 25 ہزار سے زائد فلمی و غیر فلمی گیت اور غزلیں گائیںانہیں حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
شہنشاہ غزل مہدی حسن خاں کی برسی کل منائی جائے گی
Jul 17, 2024