ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔ کتاب گل نامی پاکستانی شہری کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ کے مطابق مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی جس کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔ جس پر گزشتہ روز ریاض میں عمل درآمد کر دیا گیا۔