اسلام آباد سمیت با لائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب میں بارش متوقع

اسلام آباد(خبرنگار)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت با لائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ، جنوب مشرقی/زیریں سندھ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم شمال مشرقی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ژوب میں 15، خیبرپختونخوا: دیر (اپر 7 اور لوئر دیر3)، باچا خان ایئرپورٹ 6، میرکھانی 5، سیدو شریف 2، پشاور (سٹی 2)، چراٹ، مالم جبہ تخت بائی ایک، چھور 3 اور مٹھی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی منگل کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 48، دالبندین 46، لسبیلہ اور تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن