اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اپوزیشن لیڈر نے بزدلانہ حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اپوزیشن لیڈرنے دہشتگرد حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے آٹھ بہادر جوانوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا عمر ایوب خان نے شہید ہونے والے نائب صوبیدار محمد شہزاد ، حوالدار شہزاد احمد سمیت تمام شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہدا قوم کا فخر ہیں شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا عمر ایوب خان نے کہا کہ شہدا کی دفاع وطن کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا دکھ اور غم کی گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہوں دہشتگرد عناصر کو کبھی انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔