کراچی(این این آئی) اٹک آئل کمپنی کی ذیلی کمپنی پاکستان آئل فیلڈ نے اٹک ڈسٹرکٹ کے اخلاص بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی ایس ایکس کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی او ایل نے جھنڈیل 3 اخلاص بلاک میں 12اکتوبر کو کنویں کی کھدائی شروع کی تھی اور 17 ہزار 778 فٹ تک کھدائی کی گئی ہے۔پاکستان آئل فیلڈ کے مطابق کنویں سے 767 بیرل روزانہ تیل اور 10.2 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔
اٹک ڈسٹرکٹ کے اخلاص بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
Jul 17, 2024