اسلام آباد(خبرنگار)حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے حکمران جماعت کو مشورہ دیا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کے بارے میں عجلت سے گریز کرے اور ان تمام قانونی پہلووں کا جائزہ لے کر اقدام اٹھائے کیونکہ کل اسے سپریم کورٹ میں پابندی کے جواز کو ثابت بھی کرنا ہوگا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی ترجمان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے کہا تحریک انصاف پر پابندی کے متعلق چوہدری شجاعت کا موقف واضع ہے۔ بعض معاملات میں حکومت کو وسیع قلبی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ ریاست کا دل بڑا ہوتا ہے اسے وسیع ظرف دکھانا چاہیے۔ دوسری جانب تحریک انصاف بھی اپنے رویہ پر غور کرے، ملک انتہا پسندی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔