شہادت امام حسین انسانیت کی فتح اور اسلامی اصولوں کی سر بلندی ہے، رانا تنویر حسین

Jul 17, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر صنعت ،فوڈ سیکورٹی و پیداوار رانا تنویر حسین نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم عاشورہ اسلامی تاریخ کا اہم دن جو تمام مسالک،تمام مکاتب فکر کیلئے یکساں اہمیت کاحامل ہے۔یہ دن ہمیں آپس میں باہمی احترام و محبت برداشت و رواداری کے جذبوں کو پروان چڑھانے کا درس دیتے ہیں۔حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء قرآنی تعلیمات  برداشت،قربانی اور جذبہ شہادت کی لازوال مثال ہیں۔یوم عاشورہ کی قربانی باطل کے خلاف دی جانے والی عظیم قربانی ہے جو قیامت تک آنے والوں کیلئے مشعل راہ ہو گی۔شہادت امام حسین حقیقت میں انسانیت کی فتح اور اسلامی اصولوں کی سر بلندی ہے۔نواسا  رسول امام عالی مقام نے دنیا کو سبق دیا کے حریت ایک بنیادی حق ہے،حق کی حفاظت اپنی جان کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے۔ اس دن حق و باطل کے درمیان وہ جنگ لڑی گئی جو قیامت تک مسلمانوں کو ظلم و بربریت کے خلاف جہاد کرنے کا درس دیتی ہے۔شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم انسانیت کی بھلائی اور ملکی ترقی کیلئے خود کو وقف کر دیں۔یوم عاشور کے موقع پر ہمیں اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں حضرت امام حسینکی روشن تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کا اعادہ کرنا ہے۔ 

مزیدخبریں