کامونکی(نمائندہ خصوصی) مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 22 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں موضع کھرک میں دو روز قبل محمد زید اور عبدالرحمن مغل کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا تھا جو معززین نے معاملہ رفع کرادیا،تاہم عبدالرحمن مغل نے دل میں رنجش رکھی اور گزشتہ روز جبکہ محمد زید ارائیں کھیتوں میں کام کررہا تھاکہ عبدالرحمن مغل نے اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا، جسے بعدازاں کامونکی سول ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔
کامونکی: سابقہ رنجش پر ملزموں کی فائرنگ سے نوجوان قتل
Jul 17, 2024