حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام کا پرچم بلند کیا:سرفراز احمد تارڑ  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ شہدا کربلا کی لازوال قربانیوں سے آج بھی گلشن اسلام میں بہار ہے،امام حسین ؓاور یزید میں جھگڑا اقتدار کا نہیں کردار کا تھا، نواسہ رسول کی جدوجہد ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے، سیدنا امام حسین نے یزیدیت کے حق میں بیعت سے انکار کرکے دین اسلام کا پرچم بلند کیا۔آج ہر کوئی خود کو حسینی کہلوانے پر فخر کرتا ہے،یزیدی فکر ہمیشہ کیلئے دفن یزید کا نام ذلت و رسوائی کا استعارہ بن کر رہ گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدا کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد داد رضوی، علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی، الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی، پیر سید علی حسین شاہ حافظ آبادی، صاحبزادہ نعمان صدیقی،علامہ محمد عمر صدیقی، ذیشان الیاس میر، حافظ عدیل عارف، قاری محمد اعظم چشتی، صوفی تنویر حسین طاہر، شاذب چٹھہ، ڈاکٹر محمد احمد نورانی، اقبال ہنجرا، عمر سلیم گجر اور دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن