ہمیںمظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنی ہے: عبدالرشید نجمی 

Jul 17, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر حاجی عبدالرشید نجمی نے کہا ہے کہ ہم سب کیلئے ضروری ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ کی شہادت کے فلسفے کو سمجھنے کیلئے کربلا کے واقعات کا بغور مطالعہ کرے دور حاضر ہمیں کربلا کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنی ہے دنیا کے کسی بھی کونے میں کوئی ظالم کسی کا قتل عام کرے تو ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس معاملے میں کردار ادا کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، حاجی عبدالرشید نجمی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ نے کربلا میں حق و صداقت کا علم بلند کیا اور دین اسلام کو تاقیامت جلاء بخشی حضرت حسینؓ کی لازوال اور عظیم قربانی صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں دنیا کے تمام مذاہب کیلئے تھی جس کے ذریعہ انہوں نے حقیقی امن، مساوات،برابری اور بھائی چارے کا درس عام کیا ۔

مزیدخبریں