سرائے مغل: محرم الحرام کے موقع پر پولیس اور انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ

سرائے مغل(نامہ نگار) گزشتہ روز محرم الحرام کے موقع پر پولیس اور انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ ہوا۔ فلیگ مارچ کی قیادت ڈی ایس پی پتوکی ملک طاہر صدیق اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجدنے کی جس میں مقامی تھانے کے ایس ایچ او، پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کے نوجوا ن بھی شریک ہوئے ۔ فلیگ مارچ یوم عاشورہ جلوس کے روٹس پر کیا گیا جس کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن