شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اصول پرست گروپ کے رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی میاں توصیف سلیم نے کہا ہے کہ آج چودہ سوسال گزرجانے کے بعد بھی واقعہ کربلا لوگوں کے قلب واذہان میں تروتازہ ہے وقت کی نزاکت اور حالات کی سنگینی کا تقاضہ یہ ہے کہ قوم کربلا میں شہادت امام حسینؓ کے پیغام کو سمجھے اور اس سے سبق حاصل کرے ماہ محرم الحرام ہرسال ہمیں نواسہ رسولؐ کی اس عظیم قربانی کی یاددلاتاہے جو آپ نے اور آپ کے خانوادے نے میدان کربلا میں دی تھی ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ضلع نائب ناظم میاں لیاقت علی کے ڈیرہ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔
محرم ہمیں امام حسین ؓ ؐ کی عظیم قربانی کی یاددلاتاہے :توصیف سلیم
Jul 17, 2024