گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے ایم پی اے عمر فاروق ڈار کے ہمراہ ضلعی کنٹرول اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔ نویں محرم الحرام گوجرانوالہ میں 103 ماتمی جلوس برآمد ہوئے، 150 مجالس ہوئیں۔جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ و پولیس کی معاونت کیلئے پاکستان آرمی اور رینجرز کے جوان بھی موجود ہیں۔ایم پی اے عمر فاروق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف امن و امان کے انتظامات کو خود مانیٹر کر رہی ہیں،ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کے انتظامات تسلی بخش ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب امن و امان کے انتظامات کو خود مانیٹر کر رہی ہیں:عمر فاروق ڈار
Jul 17, 2024