گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنوں چھائونی پر دہشت گردوں کے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کا وقت آ چکا ہے،سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر ہے، دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائیگا انہوں نے بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں کو بھی منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا،دہشت گردی کیخلاف صدرپاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو چاہیے کہ وہ ملکر کل جماعتی کانفرنس طلب کریں، گزشتہ 3 دہائیوں سے زائد کا عرصہ بیت چکا کہ قوم دہشت گردوں کا نشانہ بن رہی ہے، ملک میں موجود غیر یقینی سیاسی صورتحال دہشت گردوں کو افرا تفری پھیلانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
بنوں چھائونی پر دہشتگردوں کے حملہ کی مذمت کرتے ہیں:شاداب رضا
Jul 17, 2024