گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر میاں رفعت ضیاء کی زیر نگرانی محرم الحرام اور یومِ عاشورہ کے موقع پر حساس مجالس اورماتمی جلوسوں کو ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کر رہی ہے،ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی جدید میڈیکل آلات سے لیس 29 ایمبولینس، 17فائر وہیکلز اور 95 موٹر بائیک ایمبولینس اور 7سپیشل ریسکیو وہیکلز کے علاوہ مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستے میں مختلف مقامات پر ریسکیو میڈیکل پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں، 550سے زائد ریسکیو اہلکار اور ریسکیو محافظ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔