شیخوپورہ:قیام امن کیلئے سکیورٹی اداروں کا مشترکہ فلیگ مارچ 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شیخوپورہ میں محرم الحرام کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ پولیس، پاک فوج اور میونسپل اداروں سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس سے گزرا اور راستوں میں سکیورٹی صفائی ستھرائی سی سی ٹی وی کیمروںکے فنگشنل ہونے سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ نے فلیگ مارچ کی قیادت کی جبکہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن / ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد جمیل، اسسٹنٹ کمشنر طارق شبیر سمیت ضلعی پولیس اور انتظامیہ کے دیگر اداروں کے افسر بھی فلیگ مارچ میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان اور ڈی پی او بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ نو اور دس محرم کے جلوس مجالس اور زائرین کے لیے سکیورٹی سمیت میونسپل سروسز کی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے شہریوں اور علمائے کرام  سے اپیل کی کہ وہ ماہ محرم میں مذہبی رواداری کا ثبوت دیں تاکہ ماہ محرم امن و امان کے ساتھ گزر سکے۔

ای پیپر دی نیشن