شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و پارٹی ٹکٹ ہولڈر پی پی 141 چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج جتنے بحران ہیں تاریخ میں اتنے بحران کبھی نہیں آئے تھے موجودہ حالات میں سیاستدان مثبت سیاست کرتے نظر نہیں آئیں گے تو انہیں عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ نفرت کی سیاست کرنے والوں کا مثبت سیاست سے مقابلہ کرینگے، حکومت عام آدمی کی جائز شکایات کا فی الفور ازالہ کرے اشرافیہ کی مراعات ختم کیے بغیر معاشی اہداف حاصل نہیں ہوں گے مہنگے بلوں کی ادائیگی عوام کے لیے مشکل ہوچکی ہے، پارٹی قیادت ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے وفاقی حکومت کو میثاق معیشت کی تجویز دے چکی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔