گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی پوری انسانیت کے لیے تاقیامت مشعل راہ ہے، شہدائے کربلا نے جانوں کے نذرانے دے کر دین اسلام کی شمع کو فروزاں رکھا اور حق کی خاطر ڈٹ جانے کی وہ عظیم مثال پیش کی جو رہتی دنیا تک لازوال رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے ہمراہ مرکزی کنٹرول روم کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، کمشنر سید نوید حیدر شیرازی، آر پی او طیب چیمہ اور دیگر انتظامی افسر بھی ان کے ہمراہ تھے، شازیہ فرید نے کہا کہ واقعہ کربلا دین حق کی خاطر جان و مال قربان کر دینے کی منفرد مثال ہے جو تا قیامت پوری انسانیت کے لئے ایک عظیم حوالہ بن کر زندہوجاویدرہے گی ۔