گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات کر رکھے ہیں ، ضلع میں 22 جلوسوں اور 47 مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے، پولیس رپورٹس اور ماضی کے واقعات کی روشنی میں 8 مقامات کو ٹربل پوائنٹ ڈیکلیئر کیا گیا ہے، حساس جلوسوں، مجالس کے روٹس پر 300 جدید آئی پی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، نویں محرم الحرام کو 103 جلوس برآمد ہوئے، 5 جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ، 150 مجالس ہوئیں ،5کو حساس قرار دیا گیا، شعلہ بیانی اور انتشار پھیلانے والے مقررین کی زبان اور ضلع بندی کی گئی ہے ، آرمی اور رینجرز کی کمپنیز کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعینات کی گئی ہیں، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز، جنریٹرز اور دیگر انتظامات کئے گئے ہیں، انتظامی افسروں، پولیس، ریسکیو 1122، واسا، جی ڈبلیو ایم سی، ایم سیز، ہیلتھ سمیت تمام متعلقہ محکموں کا عملہ اور مشینری فیلڈ میں موجود ہیں۔