لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی پاکستان کرکٹ کو بحال کرنے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ صلاح الدین صلو نے پچھلے کچھ سالوں میں قومی ٹیم کے گرنے کے رجحان کو تبدیل کرنے میں نقوی کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ میں پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے ہماری کرکٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں۔ میری رائے میں اظہر ٹیم کا کوچ بننے کا اہل نہیں ہے کیونکہ وہ اس کام کے اہل نہیں ہیں اور جب بھی پاکستان کرکٹ کی خدمت کا موقع ملا ہے وہ ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
صلاح الدین صلو کا اظہر محمود کو کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ
Jul 17, 2024