لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کے منیجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ نے 2024 یورپی چیمپئن شپ کے فائنل میں سپین کے ہاتھوں شکست کے دو دن بعد استعفیٰ دیدیا ۔53 سالہ ساؤتھ گیٹ نے 8 سال کے چارج میں 102 مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔معاہدہ اس سال کے آخر میں ختم ہونا تھا۔ساؤتھ گیٹ نے کہا کہ ایک قابل فخر انگلش کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ کیلئے کھیلنا اور انگلینڈ کو سنبھالنا میری زندگی کا اعزاز رہا ہے۔اس کا مطلب میرے لیے سب کچھ ہے اور میں نے اسے اپنا سب کچھ دیدیا ہے۔