مشرقی افغانستان میں شدید بارش کے باعث 35 افراد جاں بحق، 230 زخمی، متعدد لاپتہ 

کابل (این این آئی)افغانستان کے مشرقی حصہ میں شدید بارش کے باعث 35 افراد جاں بحق اور 230 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ قریشی بدلون نے بتایا کہ جلال آباد اور ننگرہار کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے 35 افراد جاں بحق اور 230 زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہلاکتیں شدید طوفان اور بارشوں کی وجہ سے ہوئیں جس سے درخت، دیواریں اور لوگوں کے گھروں کی چھتیں گر گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ بدلون کے محکمہ کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں سفید اور نیلے رنگ کی وردی پہنے طبی عملے کو زخمیوں کا علاج کرتے دکھایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن