شیخوپورہ میں شہید اے ایس آئی کی نمازجنازہ ادا‘سپر د خاک

Jul 17, 2024

لاہور+فیروز والہ(نامہ نگاران)پنجاب پولیس کے شہید اے ایس آئی محمد نواز کی نمازِ جنازہ پولیس لائن شیخوپورہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول عبدالکریم اور ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اطہر وحید،آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے شرکت کی، سیاسی سماجی، سول سوسائٹی، صحافی، وکلاء اور پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں موجود تھی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول، ڈی آئی جی پی ایچ پی، آر پی او شیخوپورہ ریجن اور ڈی پی او شیخوپورہ نے شہید کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، شہید کو ان کے آبائی علاقہ کوٹ عبدالمالک کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید محمد نواز کو شاندار خراج عقیدت اور کہاکہ اے ایس آئی محمد نواز نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کیا، محکمہ لازوال قربانی کبھی فراموش نہیں کریگا۔شہید اہلکار کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائیگا۔ 

مزیدخبریں