علاؤالدین بابر چیئر مین کیلئے موزوں ترین انتخاب ہیں:شوکت ورک 

 لاہور (نیوز رپورٹر)  ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ(رجسٹرڈ) کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ پنجاب کی زیرک،متحرک اورانتھک وزیراعلیٰ مریم نواز کے ایک معتمد ٹیم ممبر کی حیثیت سے ڈی ای ایف آئی ایم کے چیئرپرسن بریگیڈئیر(ر) علاؤالدین بابراس اہم منصب کیلئے موزوں ترین انتخاب ہیں،وہ اپنے ماضی کے تجربات ومشاہدات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہائی پراعتماداور احسن انداز سے اپنافرض منصبی انجام جبکہ عوام کوریلیف دیں گے۔مریم نوازکی قیادت میں ان کے سنجیدہ اقدامات اوران کی دوررس اصلاحات سے پنجاب حکومت کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔پاک فوج کاتربیت یافتہ کوئی بھی فرض شناس اورنبض شناس آفیسر زندگی کے کسی میدان میں ناکام نہیں ہوسکتا۔ 

ای پیپر دی نیشن