لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے نویں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔اس ضمن میں نویں محرم کے روز378 مجالس اور79 عزاداری جلوسوں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی گئی۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ 9محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے 21ایس پیز، 18 ایس ڈی پی اوز،46ایس ایچ اوز،422 اپر سبارڈینیٹس سمیت 11ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔