لاہور(نامہ نگار)پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں یوم عاشورہ کے سلسلہ میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کے حکم پر جلوسوں کی ڈرون کیمرہ سے مانیٹرنگ کی گئی۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ لاہور شہر میں اہم مجالس و جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔ڈرون مانیٹرنگ مجالس و جلوسوں کی بہتر سکیورٹی کے حوالے سے معاون ثابت ہو گی۔ سی سی ٹی وی کیمرے اور سیف سٹی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ جاری ہے۔