بنوں میں پاک فوج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے:میاں محمدایوب

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جانوں اور خاندانوں کا نذرانہ دینے والے ساری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں،جنہوں نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کر دیا ہے۔سکیورٹی فورسزکی بنوں کے نزدیک بر وقت کارروائی پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ ہمارے فوجی جوان ہمہ وقت مستعد اور تیاررہتے ہیں اور پاک دھرتی کے چپے چپے کی حفاظت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن