لاہور(نیوزر پورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا کہ نرسوں کی جدید خطوط پر تربیت سے شعبہ نرسنگ میں ہونے والی ترقی، کلینکل مینجمنٹ اور بیماریوں کی روک تھام کے بارے نالج کو اپ ڈیٹ کرنے کا موقع ملے گا۔ نرسنگ سٹاف کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں تربیتی کورسز باقاعدگی کروائے جا رہے ہیں۔ تربیتی کورس کو ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ زمرد خورشید سپروائز کررہی ہیں۔ زمرد خورشید نے کہا کہ مذکورہ کورس سے ناصرف مریضوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی کی راہ ہموار ہو گی بلکہ کورس میں شریک نرسز کو مریضوں کی بہتر دیکھ بھال، وارڈ مینجمنٹ، ریکارڈ کی تکمیل، ڈسپلن اور ہیلتھ کئیر کمیشن کے ایس او پیز سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا نرسز کیلئے جدید تربیتی سہولیات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
جنرل ہسپتال کے تربیتی کورسز سے نرسزکی صلاحیتیں بڑھیں گی: پروفیسر محمد الفرید ظفر
Jul 17, 2024