امام حسینؑ سے محبت دراصل حضور نبی کریمؐ سے محبت ہے:علماء 

Jul 17, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم،مولانا سمیع اللہ، مولانا عبدالقوی نے کہا ہے کہ غلبہ حق کیلئے سیدنا امام حسین کا کردار تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے۔ امام حسین سے محبت دراصل حضور نبی کریم سے محبت ہے۔ اہل بیت اطہار کی محبت سفینہ نجات ہے۔  ان خیالات کا اظہار علماء  نے شہادت حضرت امام حسین کے حوالہ سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسینؑاور دیگر شہدائے کربلا دین بچانے کیلئے کربلا میں گئے اور دین بچانے کا حق ادا کر دیا۔ امام حسین رضی اللہ عنہ نے انسانیت کو باطل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا ۔ حضرت امام حسینؑ   کے عمل و کردار سے ہر آنیوالے معاشرے کو روشنی ملتی رہے گی۔ کربلا کے میدان میں حق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم اور بربریت کیخلاف جہاد کرنے کا درس دیتا ہے۔

مزیدخبریں