لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر زذوالفقار بسراء نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں حق بات کہنے کاعملی طور پر ہمت اور حوصلہ دیتا ہے۔نواسہ رسول ؐ نے کربلا میں جرأت و شجاعت کی وہ تاریخ رقم کی جس پر پوری انسانیت ہمیشہ فخرکرتی رہے گی۔عاشورہ کا دن ہمیں سکھاتاہے کہ عظیم مقاصد کی خاطر قربانیاں بھی بڑی دینا پڑتی ہیں اورہمیں آج کے دن باہمی اتحاد،یگانگت اور بھائی چارے کاعہد کرنا ہوگا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اسوہ امام حسین پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔