لاہور(نامہ نگار)جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے پی ٹیآئی پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کا فیصلہ سراہا نہیں جا سکتا،اس طرح کے فیصلوں سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے۔سیاسی تاریخ میں ایسے فیصلے ہمیشہ بد ترین نتائج کے حامل ہوتے ہیں۔مسلم لیگ ن کو ایسا کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل اتحادیوں کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔ تاہم 9مئی کے واقعات میں ملوث کردار انصاف کے کٹہرے میں لانے چاہئیں۔
کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کا فیصلہ سراہا نہیں جا سکتا:سید حسن مرتضیٰ
Jul 17, 2024