لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں شہادت سیدنا امام حسینؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا سیدنا امام حسینؓ نے کربلا میں باطل قوتوں کو نیچا دکھایا۔ شہداء کربلاکی قربانیوں سے دین اسلام کا پرچم بلند ہوا۔ حسینیت باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا نام ہے۔ آپؓ کے اعلیٰ افکار اور عظیم کردار کا فیض آج بھی جاری ہے۔ حسینیت امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا دوسرا نام ہے حق پرستوں کو قیامت تک سیدنا امام حسینؓ کے کردار سے حوصلہ ملتا رہے گا آپ سے محبت کا یہ تقاضا ہے کہ آپ کے نقش قدم پر چلا جائے کانفرنس میں مفتی محمد ادریس جلالی، علامہ محمد ذوالفقار علی جلالی، علامہ محمد ساجد اقبال جلالی، مفتی محمد فرید احمد ساسولی، حاجی منیر قادری، حاجی محمد بوٹا صدیقی، میاں محمد الیاس جلالی، حاجی محمد کتاب جان، شیخ حنیف شرقپوری و دیگر نے شرکت کی ۔
حسینیت باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا نام ہے:اشرف جلالی
Jul 17, 2024