لاہور (لیڈی رپورٹر ) نوجوانوں کی مہارت کے عالمی دن کے موقع پر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے نوجوان نسل کو روزگار اور کاروباری صلاحیتوں سے لیس کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس سال کا موضوع ’’امن اور ترقی کیلئے نوجوانوں کے ہنر‘‘امن قائم کرنے اور تنازعات کے حل میں نوجوانوں کااہم کردارہے۔ابراہیم حسن مراد نے کہا دنیا کو متعدد چیلنجز کا سامناہے‘ بہت سے مسائل ناصرف نوجوانوں کو متاثر کر رہے بلکہ معاشروں کے مجموعی استحکام کیلئے بھی خطرہ ہیں۔ امن کے فروغؒ، ذمہ دار شہر ی بنانے اور پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے نوجوان نسل کو ضروری مہارتوں سے لیس کرنا ہوگا ۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ یوایم ٹی اپنے طلباء کو جامع تعلیمی پروگرام فراہم کررہی جو نا صرف تعلیم بلکہ لازمی مہارتوںاور سماجی ذمہ داریوں کے احساس کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
امن اور پائیدار ترقی کیلئے نوجوانوں کو مہارتوں سے لیس کرنا ہوگا : ابراہیم مراد
Jul 17, 2024