عاشورہ کے جلوسوں‘ مجالس کو مانیٹر کیا جارہا،سکیورٹی انتظامات مکمل :خواجہ سلمان رفیق

Jul 17, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، سپیشل سیکرٹری داخلہ و دیگر افسروں نے  صوبائی وزیر  خواجہ سلمان رفیق  کو بریفنگ دی۔  خواجہ سلمان رفیق نے  کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کا جائزہ لیتے ہوئے  کہاکہ صوبہ بھر میں  مجالس و جلوسوں کو مانیٹر کیا جارہا  اور چار لیئرز میں سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ علماء سے استدعا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کا درس دیں۔انہوںنے بتایا  کہ عاشورہ کی مجالس و جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔  جلوسوں کے روٹس پر ہزاروں  پولیس اہلکار موجود رہیں گے۔ انہوں نے بتایا ہمارے وزراء نے پنجاب بھر میں دورہ کئے،  عوام بہترین انتظامات کی وجہ سے  پرامن عاشورہ گزار رہے ہیں۔  سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے  بتایاکہ پنجاب بھر کی مجالس اور جلوسوں کی میپ پر جیو ٹیگنگ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں