کابل (آئی این پی ) شمالی افغانستان میں ایک بس کے الٹنے سے کم از کم 17 افراد جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔ صوبہ بغلان کے اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر مصطفی ہاشمی نے بتایا کہ یہ حادثہ منگل کو دارالحکومت کابل کو ملک کے شمال سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں 12 مرد، 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں جس کی وجہ کئی دہائیوں کے تنازعات کے بعد خراب سڑکیں، خطرناک ڈرائیونگ اور قوانین کا فقدان ہے۔
افغانستان: بس الٹ گئی، خواتین، بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق، 34 زخمی
Jul 17, 2024