ٹرمپ کی جیت سے خوف نہیں، مل کر کام کر یں گے، یوکرائنی صدر

Jul 17, 2024

کیف (این این آئی )یوکرائن کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ اس سے بالکل خوفزدہ ہیں نہ تشویش میں ہیں کہ امریکہ میں ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ صدر بن جائیں گے۔ اگرچہ ٹرمپ کے حوالے سے ایسے اشارے ہیں کہ وہ روس کے ساتھ زیادہ ہمدردیاں رکھتے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر بننے کے حوالے سے سمجھا جا رہا ہے کہ واشنگٹن کی یوکرین کے لیے جاری امریکی امداد پر اثر پڑ سکتا ہے۔ صدر زیلنسکی پیر کے روز اس بارے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔یوکرینی صدر نے کہاکہ میں سوچتا ہوں اگر ٹرمپ امریکی صدر بن گئے تو ہم مل کر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ سوچ کر میں ہر گز پریشان نہیں ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو تنازعات کو جلد ختم کر لیں گے۔ یوکرائن میں اس کا یہ مطلب لیا جارہا ہے کہ ٹرمپ جوبائیڈن کی طرح روس کے خلاف مدد کرنے کے بجائے یوکرین کو ماسکو کے ساتھ مذاکرات کے لیے کہیں گے اور معاہدے پر مجبور کر دیں گے۔زیلنسکی جو پچھلے ہفتے واشنگٹن میں نیٹو کانفرنس میں شریک تھے۔اس دوران انہوں نے ریپبلکن گورنروں سے ملاقاتیں کر کے یہ یقین دہانیاں حاصل کی ہیں کہ ٹرمپ کی جیت کی صورت بھی یوکرین کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

مزیدخبریں