لاہور(نیٹ نیوز) لاہور میں جلوس کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے جانے والے 14 اہلکاروں کو غیرحاضر ہونے پر نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا تمام اہلکاروں کی ڈیوٹی شادمان کے علاقے میں جلوس پر تھی لیکن وہ اپنی نوکری سے غیرحاضر تھے۔ایس ایس پی آپریشن نے ڈیوٹی چیک کی تو 14اہلکارغائب تھے۔ایس ایس پی نے تمام اہلکاروں کو ڈسمس فرام سروس کر دیا اور ان کے خلاف رپورت بھی درج کرا دی گئی ہے۔
شادمان میں سکیورٹی ڈیوٹی سے غیرحاضر 14 اہلکارنوکری سے برخاست
Jul 17, 2024