غزہ (نیٹ نیوز) فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کا کہنا ہے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔ انروا کا بتانا ہے ایک اندازے کے مطابق غزہ سے 4 کروڑ ٹن ملبہ صاف کرنا ہوگا جس کے لیے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کے اخراجات ہوں گے۔اقوام متحدہ کے مطابق جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے میں دھماکا خیز مواد اور دیگر خطرناک مواد بھی شامل ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ملبے میں انسانی لاشیں بھی دبی ہوئی ہیں۔
غزہ سینکڑوں ٹن ملبہ صاف کرنے میں 15 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
Jul 17, 2024