مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) گھریلو ناچاقی پر بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا اور اپنی بھی گردن کاٹ کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بیٹ میر ہزار میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے گردن کاٹ کر قتل کر دیا پھر اپنی بھی گردن کاٹ کر خود کشی کر لی۔ بیچ بچاؤ کیلئے آنے والا شخص بھی تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی ہو گیا۔
مظفر گڑھ: شوہر نے پہلے بیوی پھر اپنی گردن کاٹ لی، دونوں جاں بحق
Jul 17, 2024