کامونکی میں ڈاکوئوں کی 14سالہ بچی سے زیادتی  

فیصل آباد ‘کامونکی‘ماموں کانجن(نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار) اوباش ملزموں نے 4 لڑکیوں اور بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا‘تھانہ جھنگ بازار انصاری پارک میں اوباش ملزم (الف) کوزیادتی کا نشانہ بنا دیا ‘ تھانہ ترکھانی 218 گ ب میں ملزموں نے (ب ) کو ہو س کانشانہ بناڈالا۔تھانہ ساندل بار امین پور بنگلہ کے رہائشی عبدالقادر کا 12سالہ بیٹے (ب ) کو اوباشوں نے ہوس کانشانہ بناڈالا۔ماموں کانجن پولیس نے 12سالہ طالبہ سے زیادتی کرنے والا امام مسجد کوگرفتار کرلیا۔کامونکی ڈاکو نے نابالغ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘ مقامی شہری عثمان کی چودہ سالہ ہمشیرہ گزشتہ رات دوبجے موضع ابدال میں اپنی شادی شدہ بیمار بہن کی تیمار داری کے بعداپنے عزیز کے ہمراہ موٹرسائیکل پر واپس آرہی تھی کہ جی ٹی روڈ چیانوالی کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روک کر اسلحہ کے زور پر قریبی جھاڑیوں کی طرف لے گئے‘ جہاں ایک ڈاکو نے چودہ سالہ ( ن) کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر دی نیشن