فرحت اللہ بابر کا وفاقی حکومت کے فیصلے کیخلاف ٹوئٹ انکی ذاتی رائے ہے،نیئر بخاری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ فرحت اللہ بابر کا وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف ٹوئیٹ انکی ذاتی رائے ہے،فرحت اللہ بابر کا ٹوئیٹ پارٹی پالیسی نہیں پیپلزپارٹی کے جن رہنماوں نے بیان دیا ہے یہ انکی ذاتی رائے ہے، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنا موقف اپنے ترجمان یا متعلقہ لوگوں کے ذریعے ہی جاری کرتی ہے،پارٹی قیادت مشاورت کے بعد ہی اپنی کوئی رائے دے گی۔

ای پیپر دی نیشن