شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف (نظریاتی) کی طر ف سے مختلف علاقوں میں سبیلیں لگائی گئیں‘ لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی اختر اقبال ڈار نے کہا کہ نواسہ رسولؐ، جگر گوشہ بتول حضرت امام حسینؓ نے اپنے نانا کے دین کی سر بلندی کیلئے حق سچ کا ساتھ دیا اور اپنی اور اپنے خاندان کی جانوں کی قربانی دی جو رہتی دنیا تک یاد رہے گی۔ دنیا بھر میں اس طرح کی قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نظریاتی ہفتہ میں دو دن شیخوپورہ کے شہریوں کیلئے لنگر کا خصوصی انتظام کرتی ہے جہاں سینکڑوں لوگوں کو مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی نے شہر میں لگائے گئے مختلف سٹالوں کا دورہ بھی کیا۔ ضو اختر ڈار، ریاض علوی، شہباز گجر اور دیگر بھی موجود تھے۔