لاہور(نیٹ نیوز) سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو سالانہ 2 ٹریلین روپے فضول میں دے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری پر وار کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا آئی پی پیز معاہدوں کے باعث عوام سے 200 ارب روپے کی ادائیگیاں وصول کی گئیں۔انہوں نے کہا حکومت نے اپنی نااہلی، بدانتظامی اور کرپشن کو ریفارم اور آئی ایم ایف کا نام دے دیا ہے۔ آج ہر شہر اور اور ہر ادارے میں مایوسی ہے، پچھلے 2 سالوں میں آئی پی پیز کے ذریعے 23 ہزار400 میگاواٹ کی بجلی پیداوار کا 50 فیصد سے بھی کم استعمال ہوا ۔