پاکپتن (نیٹ نیوز) حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے عرس کے آخری روز بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کر دی گئی۔عرس کی پانچویں اور آخری شب کیلئے بہشتی دروازہ کی قْفل کْشائی کی گئی ، قْفل کْشائی ایڈیشنل آئی جی، کمشنر و آر پی او ساہیوال نے کی۔زائرین آج آخری روز بہشتی دروازے سے گزریں گے، اذان فجر کے وقت بہشتی دروازہ ایک سال کیلئے بند کر دیا جائے گا، درگاہ کے اطراف سکیورٹی کے سخت اِنتظامات کیے گئے ہیں۔